ایکنا نیوز- آستانہ حسینی کے مطابق دارلقرآن حسینی کے تعاون سے زائرین کے راستوں پر مختلف جگہوں پر قرآت سیکھنے کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں زائرین اپنی قرآت درست کرسکتے ہیں
دارلقرآن حسینی کے سربراہ شیخ حسن المنصوری کا کہنا ہے کہ ان مقامات پر مختصر سورتوں سورہ فاتحہ اور سورہ حمد کو پڑھ کر پیدل روی کرنے والے زائرین قرآنی ماہرین سے قرآت سیکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا : زایرین امام حسین {ع} کے لیے مختلف راستوں کے علاوہ خود حرم مطہر کے اندر بھی قرآت درست کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔